حکومت نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو نہیں بیچا

0
110

اسلام آباد(پاکستان نیوز) جعلی خبریں چلائی گئیں کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو بیچ دیا، مرکزی بینک اب بھی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ جعلی خبریں چلائی گئیں کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو بیچ دیا ہے۔ اب مسودہ سب کے سامنے آچکا ہے جس میں تمام اختیارات حکومت کے پاس ہیں، یہ تاثر دینا غلط ہے کہ آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک کا مالک بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے آئی ایم ایف کیلئے کام کرتا تھا، کیا کسی عالمی ادارے میں کام کرنا جرم ہے؟ ہماری تاریخ میں کئی گورنراسٹیٹ بینک آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی اداروں میں کام کرتے رہے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ میری کوئی دوسری نیشنلٹی نہیں ہے، میں پاکستانی ہوں، میرے پاس کسی دوسرے ملک کی مستقل رہائش بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان معاملات کو لے کر جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ کی جانب سے بھی وضاحت کی گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اور سینیٹر قیصر احمد شیخ الجھ پڑے اور گرما گرمی بھی ہوئی۔ شوکت ترین نے شیخ قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میٹھے انداز میں جوتے مارے، میں بھی سینیٹر ہوں ، اسٹیٹ بینک پر حکومت کا کنٹرول برقرار رہے گا، اسٹیٹ بینک مادر پدر آزاد نہیں ہوگا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور بورڈ کی منظوری کا اختیار حکومت کے پاس ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here