سینیٹر باب مینڈیز دوسری مرتبہ بدعنوانی الزامات کی زد میں، ایک لاکھ ڈالر رشوت لی

0
105

نیوجرسی (پاکستان نیوز) سینیٹر باب مینڈیز ایک مرتبہ پھر کرپشن الزامات کی زد میں آ گئے ہیں ، سینیٹر کیخلاف ایک لاکھ ڈالر رشوت لینے کا مقدمہ زیر سماعت ہے ، باب مینڈیز کی اہلیہ نادین مینینڈیز پر مین ہٹن کے وفاقی فرد جرم کے مطابق، لاکھوں مالیت کی رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔جون 2022 میں جب فیڈز نے مینینڈیز کے اینگل ووڈ کلفس کے گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں اس کے “بدعنوانی کے رشوت کے معاہدے کے شواہد ملے، جن میں 2019 کی مرسڈیز سی کلاس، کم از کم 13 سونے کی بارز ، 5لاکھ 66 ہزار ڈالر کیش رقم کی بھی برآمدگی ہوئی۔ مینینڈیز کا نیو جرسی فیڈرل بدعنوانی کا مقدمہ 2017 میں معلق جیوری کے ساتھ ختم ہوا -2018 سے 2022 تک، مینینڈیز نے مصر کو خاطر خواہ فوجی امداد فراہم کی جس میں امریکی حکومت کی طرف سے حساس معلومات فراہم کرنا اور غیر ملکی فوجی فنانسنگ میں ایک بلین ڈالر سے زیادہ کی سالانہ گرانٹ شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here