نیوجرسی (پاکستان نیوز)ریج فیلڈ سکول میں مسلم طالب علم کے ساتھ نفرت آمیز واقعہ پر ٹیچنگ اسسٹنٹ کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے ، ریج فیلڈ میموریل ہائی سکول کے سینئر طالب علم محمد زوبی نے بتایا کہ ہم کلاس میں کسی پراجیکٹ کی تیاری میں مصروف تھے کہ جب ٹیچر نے ڈیڈ لائن دی اور کہا کہ کام ختم کرنے والے بچے اپنا ہاتھ کھڑا کر سکتے ہیں ، جب میں نے ٹیچر سے اس سلسلے میں بات کرنا چاہی تو انھوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں سے بات چیت نہیں کرتے ہیں ، طالب علم نے سی این این کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ کلاس کے دوران ٹیچر کی جانب سے ان الفاظ پر میرا دہنگ رہ گیا تھا ، ٹیچر کی جانب سے الفاظ کی ادائیگی کی یقین دہانی کیلئے میں نے ساتھی لڑکی سے پوچھا تو اس نے میرے الفاظ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ اس نے بھی یہی الفاظ سنے ہیں ۔ ریج فیلڈ سکول کی انتظامیہ نے اتوار کو واقعہ کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نفرت آمیز واقعہ میں ملوث ٹیچر کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔