مردم شماری: پاکستان کی آبادی 24 کروڑ

0
44

اسلام آباد (پاکستان نیوز) وفاقی ادارہ شماریات کے چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا ہے کہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے دوران اب تک گنتی کے تحت پاکستان کی آبادی 24کروڑ 33 لاکھ 36ہزار 354ہوگئی ہے، بلوچستان میں2کروڑ 3 لاکھ 94 ہزارافراد جبکہ کوئٹہ میں23 لاکھ3 ہزار329 افراد کی گنتی ہوچکی ہے، چیف کمشنر مردم شماری اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اعدادو شمار پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان ادارہ شماریات نے کہا کہ صوبے میںگنتی اور تصدیق کے عمل کویقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی گئی۔ بلوچستان میں مردم شماری کا تصدیقی عمل 15 مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here