امریکیوں کی ٹیکس رقوم سے فلسطین میں قتل عام کا انکشاف

0
83

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ بھر سے اسرائیل کو بھیجی جانے والی امداد نہ صرف بھاری اسلحہ خریدنے بلکہ غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے لیے استعمال کی جاتی ہے ،اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کیسے مختلف ریاستیں اپنے ٹیکس کی حصے کی آمدنی حکومت کو دے رہی ہیں ، ٹینسی 282ملین ڈالر، کنیٹکٹی325ملین ڈالر، شمالی ڈکوٹا 35ملین ڈالر، واشنگٹن 73ملین ڈالر، ڈیلا وئیر 46ملین ڈالر، اوہائیو 469ملین ڈالر، جارجیا 452ملین ڈالر، ایری زونا 315ملین ڈالر، فلوریڈا 1.3 بلین ڈالر، ہوائی 61 ملین ڈالر، ٹیکساس 1.4بلین ڈالر ، پنسلوانیا 640 ملین ڈالر ٹیکس ادا کرتے ہیں جن میں سے کثیر رقوم اسرائیل کو اسلحہ خریداری کی مد میں دی جاتی ہے جس سے فلسطین سمیت دیگر ممالک میں نہتے افراد اور معصوم بچوں اور خواتین کا خون بہایا جاتا ہے، کیا ٹیکس دینا اپنے ہاتھ خون سے رنگنے کے مترادف ہو گیا ہے ہم سب کو ایک مرتبہ اس حوالے سے ضرور سوچنے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here