نیویارک (پاکستان نیوز) صحافی باب ووڈ ورڈ کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انٹرویوز پر مبنی اپنی نئی کتاب پر بحث کے دوران فوکس نیوز پروگرام کے میزبان ڈانا پیرینو سے تکرار ہوگئی، پروگرام کے میزبان نے باب ووڈ ورڈ سے سوالات کیے کہ کس طرح انھوں نے اپنے انٹرویوز کے حوالے سے ٹرمپ کو اوول آفس کے لیے ایک ان فٹ شخص قرار دیا ہے ، پیرینو نے باب ووڈ ورڈ سے سوال کیا کہ کیا وہ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے حوالے سے بھی اندازے کا وہی معیار رکھتے ہیں جوکہ ٹرمپ کے لیے رکھتے ہیں ؟اس کے جواب میں باب ووڈ ورڈ نے کہا کہ میں گزشتہ ساڑھے چار برس سے صدر ٹرمپ کے قریب ہوں ، ان کے انٹرویوز اور پریس کانفرنس کے دوران زیادہ قربت کا موقع ملا اس لیے میں نے ان کے متعلق اپنی رائے دی ہے کہ وہ اتنی بڑی ذمہ داری کے لیے درست انسان نہیں ہیں ۔ووڈ ورڈ نے پروگرام کے دوران بتایا کہ ہماری عوام کے لیے سب سے زیادہ افسوسناک بات یہی ہے کہ ان کے ملک کا سربراہ انہیں سچ بتانے کیلئے اہل نہیں ہے اور زیادہ تر جھوٹ کا سہارا لیتا ہے ۔