مسلم مسافر سے ائیرلائنز کا توہین آمیز سلوک، کیئر قانونی مدد فراہم کریگی

0
81

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن مسلم مسافر کے ساتھ توہین آمیز سلوک کے کیس میں وکیل کی خدمات پیش کرے گی، ائیر لائن کی جانب سے عرب مسافر عبداللہ کو توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا گیا تھا، عبد اللہ عصام عبد اللہ اور عبدالرؤف الخوالدہ کی جانب سے میسا ایئر لائنز کے خلاف ایک وفاقی انسداد امتیازی مقدمہ ہے، جنہیں میسا پائلٹ کے متعصبانہ خوف کی وجہ سے 2019 میں پرواز سے ہٹا دیا گیا تھا۔ڈلاس فورٹ ورتھ ایریا کی مسلم کمیونٹی کے دو قابل احترام رہنما، عصام عبداللہ اور عبدالراؤوف الخوالدہ، الاباما میں ایک بین الاقوامی امدادی فنڈ جمع کرنے کے بعد ٹیکساس کے لیے گھر جانے کی کوشش کے دوران نسلی امتیاز کا نشانہ بنے۔ پائلٹ نے فرض کیا کہ وہ دہشت گرد ہیں اور ان کے ساتھ جہاز میں اڑان بھرنے سے انکار کر دیا، سیکورٹی کو بتایا کہ وہ یہ طیارہ اسام نامی مسافر کے ساتھ نہیں اڑا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here