نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے علاقے سٹیٹن آئی لینڈ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈیلی سٹور ملازم کو قتل کر دیا گیا ہے ، دو مسلح ڈاکو سٹور کے اندر داخل ہوئے اور لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرتے فرار ہوگئے، بصام خطیب نامی ڈیلی سٹور ملازم کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہیں ہو سکا ، سٹور میں لگی سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کو سٹور سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ، مرحوم نے سوگواروں میں دو بچوں اور اہلیہ کو چھوڑا ہے ، مرحوم کی اہلیہ نے بتایا کہ میرا شوہر گھر کا واحد کفیل تھا، ملزموں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے ۔