غیرت کے نام پر 2720خواتین قتل

0
151

فیصل آباد(پاکستان نیوز ) نو سالوں کے دوران پنجاب بھر میں غیرت کے نام پر اڑھائی ہزار سے زائد خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2011 سے لیکر2019 کے دوران غیرت کے نام پر باپ بھائیوں چچا تایا سمیت دیگر رشتہ داروں کے ہاتھوں 2 ہزار720خواتین قتل ہو ئی ہیں ، جبکہ ان قتل کے واقعات میں اکثریت کا انجام صلح پر ہی منتج ہوا ہے کیونکہ اپنے ہی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل ہو نے والی ان خواتین کے قتل کے مقد مات میں مدعی بھی انکے عزیز و اقارب ہی بنے تھے جنہوں نے ایک کے قتل کے بعد دوسرے کو پھانسی پر چڑھنے سے بچا نے کیلئے صلح کر نا ہی مناسب جاناہے ، پولیس ریکارڈ کے مطابق 2011 کے دوران 364 ،2012 کے دوران 366 ،2013 کے دوران388 ،2014 کے دوران 404 ،2015 کے دوران 328 ،2016 کے 248 ،2017 کے دوران 181 ،2018 کے دوران 244 اور2019 کے دوران 197 خواتین کو موت کی آ غوش میں دھکیل دیا گیا ، عدالتی ذرا ئع کے مطابق غیرت کے نام پر قتل ہو نے والی خواتین کے 97 فیصد مقد مات میں گواہان کے بیانات سے منحرف ہو نے ، را ضی نامہ کئے جا نے کی بنائپر ملزمان کو بریت مل گئی ہے ،مقد مات میں غیرت کی دفعہ 311 ت پ کا اطلاق بھی نہیں کیا گیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here