نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے تو وہ عزت سے گھر چلے جائیں گے ، معروف ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں صدارتی انتخابات ہار جاتا ہوں تو یہ امریکہ کی تاریخ کا بہت برا دن ہوگا اور اگر ایسا ہوا تو میں عزت کے ساتھ شکست کو تسلیم کروں گا لیکن یہ ملک کے لیے بہت برا دن ہوگا ، اس سے قبل ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ الیکشن ہار بھی گئے تو وہ وائٹ ہاﺅس سے باہر جانے کے لیے تیار نہیں ہوں گے ۔