یوٹیوبر عادل راجہ لندن میں گرفتار، بعد ازاں ضمانت پر رہائی

0
104

لندن(پاکستان نیوز) یوٹیوبر عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ عادل راجہ کو پاکستان اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی اور اکسانے کے الزام پر گرفتار کیا گیا،عادل راجہ یوٹیوب پر پاکستانی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہا تھا۔ یوٹیوبر کیخلاف پاکستان میں دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عادل راجہ کو لندن میں بیٹھ کر نفرت انگزی اور اشتعال پھیلانے پر گرفتار کیا گیا،ان کیخلاف پاکستانی اتھارٹیز نے مختلف شکایات درج کرائی ہوئی ہیں،یوٹیوبر کیخلاف تازہ ترین شکایات 9 مئی سے متعلق کی گئی تھی۔ عادل راجہ اور ساتھیوں کیخلاف ریاست پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کی شکایت درج ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداروں کے خلاف حملے پر اکسانے کے الزامات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا،عادل راجہ اور شاہین صہبائی سمیت دیگر کیخلاف تھانہ رمنا میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here