گرین کارڈ منصوبہ؛سینیٹ میں ڈیموکریٹس کا پلان بی بھی مسترد

0
115

واشنگٹن (پاکستان نیوز)تارکین کے لیے گرین کارڈز کے اجرا اور 3 بلین ڈالر سے زائد کے بل کی بھرپور مخالفت کے بعد سینیٹ کے پارلیمنٹریینز نے ڈیموکریٹس کے پلان بی کو بھی مسترد کر دیا ہے ، ڈیموکریٹس کی جانب سے تین بلین ڈالر کے بل کو رد کیے جانے کے بعد اخراجات کی مد میں پلان بی یا بیک اپ پلان تیا کیا گیا تھا جس کو پارلیمنٹیرینز کی بڑی تعداد نے مسترد کر دیا ہے ، ”دی ہل” کو ملنے والی دستاویزی کاپی کے مطابق ڈیموکریٹس اپنے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے بیک اپ منصوبوں پر غور کر رہے ہیں جس پر جلد سینیٹ سے منظوری حاصل کی جائے گی ۔ سینیٹر باب مینڈیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے پلان بی کو مسترد کر دیا لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پلان سی کو متعارف کروائیں گے ، سینیٹ جوڈیشری کمیٹی کی چیئرمین ڈک ڈوربن نے کہا کہ مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے ، بل پلان مسترد کیے جانے سے آپشن محدود ہو گئے ہیں ۔ امریکہ وائس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرینک شیری نے کہا کہ ہم ڈیموکریٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اکثریتی جماعت ہیں جلد اس حوالے سے قابل عمل بل سینیٹ میں متعارف کروائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here