واشنگٹن(پاکستان نیوز) منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آئندہ تقرر کی تقریب کے انتظام کے لیے 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم جمع کر لی ہے ۔ یہ ایک ریکارڈ رقم ہے جس میں ٹکنالوجی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹروں اور مرکزی عطیہ کنندگان نے اہم کردار ادا کیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق عطیات کی مہم سے باخبر ایک فرد نے توقع ظاہر کی ہے کہ مہم کے اختتام تک ٹرمپ کے تقرر کی کمیٹی 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھا کرلے گی۔ یہ نجی عطیات حلف برداری کی تقریب کے ضمن میں ہونے والی سرگرمیوں کے اخراجات کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں حلف برداری کی تقریب کے علاوہ افتتاحی شو اور تقریب کے مہنگے کارڈ شامل ہیں۔