کورونا وائرس، امیگریشن نے اپنی تمام سروسز کو عارضی طور پر معطل کر دیا

0
302

 

امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سے متصل سیکیورٹی ادارے اپنی تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھیں گے

نیویارک(پاکستان نیوز)یوایس امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسٹمنٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنی تمام سروسز کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے ، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سے متصل سیکیورٹی ادارے اپنی تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور مشترکہ دہشتگردی فورس کے قیام کے حوالے سے سیکیورٹی ادارے اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے ، یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ ہسپتالوں جہاں قرنطینیا مراکز قائم کیے گئے کے قریب بنے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کسی صورت بھی اپنی خدمات پیش نہیں کر یں گے کیونکہ اس کی وجہ سے تارکین کے کورونا سے متاثر ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here