بلاول بھٹونجی دورے پر امریکہ پہنچ گئے

0
66

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورہ جاپان کے بعد ایک تھنک ٹینک کی خصوصی دعوت اور نجی دورہ پر امریکہ پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ کا امریکہ میں کم و بیش ایک ہفتے تک قیام متوقع ہے جو کہ غیر اعلانیہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت کیلی فورنیا اور لاس اینجلس میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اس دوران بلاول کانفرنس میں شرکت کریں گے اور نجی نوعیت کی اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ سفارتی ذرائع نے گفتگو میں تصدیق کی کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو امریکی تھنک ٹینک کی خصوصی دعوت پر ٹوکیو سے امریکہ ہیں جہاں وہ تھنک ٹینک کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے وزیر خارجہ بلاول امریکہ میں ایک ہفتے تک قیام کریں ۔ دریں اثنا سرکاری ذرائع نے وزیر خارجہ کا دورہ گو نجی نوعیت کا ہے اور اس کی سرکاری حیثیت نہیں تاہم چونکہ وہ امریکہ کا دورہک ررہے ہیں تو اسی تناظر میں سفارتی سطح پر اہم ملاقاتوں کے لئے بھی کاوشیں جاری ہیں، ملاقاتیں ہوئیں تو پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات ، چیلنجز اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کا امکان ہے۔ البتہ امریکہ حکام سے مجوزہ ملاقاتوں کے بارے میں سرکاری یا سفارتی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here