پاکستانی کرنسی حج کیلئے قابل قبول نہیں

0
41

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وفاقی وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ آئندہ سال حج پاکستانی رقم میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024 حج کیلئے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حجاج کا کوٹہ لایا ہوں اور آئندہ سال حج پاکستانی رقم میں نہیں بلکہ ڈالر میں ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھاکہ ایک لاکھ 60 ہزار کے قریب پاکستانیوں نے فریضہ حج اداکیا اور سعودی حکومت نیحج کیموقع پرقابل ذکر انتظامات کیے، پاکستانی حجاج کے ہوٹلوں میں جا کر بھی حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران کسی دوسرے ملک کو معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں تھی، پاکستانی حج مشن نے جہاں تک اجازت تھی پاکستانیوں کی بھرپورمددکی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ سال 2024 حج کیلئے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حجاج کا کوٹہ لایا ہوں، آئندہ سال حج ڈالر میں ہوگاپاکستانی رقم میں نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مجھے شاہی مہمان کے طور پر حج کی پیشکش تھی مگر میں نے عام آدمی کی طرح حج کرنے کو ترجیح دی، میں بھی ان تمام مسائل سے گزرا جس سے عام حاجی گزرتا ہے، تمام مسائل سعودی وزیر کو بتائے جس پر انہوں نے انکوائری کر کے آئندہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدرعارف علوی کے ساتھ کتنے لوگ حج پر گئے مجھے علم نہیں، صدرپاکستان کے حج کا میری وزارت سے کوئی تعلق نہیں، وہ شاہی حج پر تھے۔ طلحہ محمود کا کہنا تھاکہ کسی کو مفت حج نہیں کرنے دیا اور نہ ہی کسی کو مفت حج کرنے دوں گا، بطور وزیر اپنے حج کے اخراجات جمع کرائے، باقی پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ہی رہا اور حج ادا کیا، مجموعی طور پرحاجیوں نے اطمینان کااظہار کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here