معروف نجومی ایلین لیٹ مین نے کملا ہیرس کے صدربننے کی پیشگوئی کردی

0
38

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ کے مستند ترین سمجھے جانے والے نجومی ایلین لیٹ مین نے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کے جیتنے کی پیشگوئی کر دی۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق عالمی شہرت کے حامل ایلین لیٹ مین نے پیشگوئی کیلئے اپنے مشہور زمانہ تاریخی انڈیکس ماڈل کو استعمال کیا ہے جسے وہ وائٹ ہائوس کی چابیاں کہتے ہیں ، جس کے ذریعے وہ پچھلے 10 میں سے 9 صدارتی انتخابات کی درست پیشگوئیاں کر چکے ہیں۔ ایلین لیٹ مین نے کہا کملا ہیرس اپنے سخت ترین حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دیں گی ، انڈیکس ماڈل وائٹ ہائوس کی چابیوں کی تعداد 13 ہے جن میں سے زیادہ یعنی 8 کملا ہیرس کے حق میں ہیں جبکہ صرف 3 ٹرمپ کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here