سورج سے طاقتور شمسی شعلے کا اخراج

0
42

لاس اینجلس(پاکستان نیوز) سورج سے طاقتور شمسی شعلے کا اخراج دیکھا گیا ہے۔ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ روز صبح 10 بجکر 38 منٹ(مشرقی وقت)پر یہ شعلہ اپنی پوری آب وتاب پر تھا۔ آبزرویٹری نے بتایا ہے اس شعلے کی درجہ بندی ایکس 2.9 شلعے کے طور پر کی گئی ہے۔ ایکس کلاس سب سے زیادہ شدت کے حامل شعلوں کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ نمبر اس کی طاقت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ شمسی شلعے توانائی کے طاقتور دھماکے ہوتے ہیں، ناسا کے مطابق ان شعلوں اور سورج پر دھماکوں سے ریڈیو کمیونیکیشنز، الیکٹرک پاور گرڈز، نیویگیشن سگنلز متاثر ہونے کے علاوہ خلائی جہاز اور خلابازوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here