واشنگٹن(پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن ڈاکٹروں نے امریکہ میں عمران خان کے حق میں لابنگ شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن پاکستان فزیشن آف نارتھ امریکہ کے کئی اعلیٰ عہدیداران کا بائیڈن انتظامیہ کے اہم اور کلیدی افراد سے براہ راست تعلق ہے انہوں نے مشترکہ طور پر انتظامیہ کو باور کروایا ہے کہ پاکستان کے عوام کی ایک بڑی تعداد عمران خان کو اپنا ہیرو مانتی ہے۔ عمران خان کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ امریکہ نے براہ راست مداخلت کرکے خان کی حکومت ختم کی۔ لہٰذا پاکستانی عوام کے اس تاثر کو زائل کرنے کے لئے امریکہ کو اپنی غیر جانبداری ظاہر کرنی چاہئے۔ گزشتہ دنوں کئی اہم امریکی قانون سازوں نے عمران خان کے ساتھ جو ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی۔ اس لابی کے دبائو کا نتیجہ تھی۔ امریکی میڈیا بھی عمران خان کو بھرپور کوریج دے رہا ہے۔ ڈاکٹر سائرہ بلال، ڈاکٹر سید زین ایاز، ڈاکٹر حمزہ شیخ، ڈاکٹر ثناء قریشی، ڈاکٹر ثاقب احمد، ڈاکٹر نظام محمد، ڈاکٹر محمد ارشد، ڈاکٹر غزالہ عامر، ڈاکٹر عامر خان، ڈاکٹر شگفتہ فردوس، ڈاکٹر بشریٰ جہاں، ڈاکٹر احمد سلمان قادر، ڈاکٹر محمد افضل، ڈاکٹر بلال عالم، ڈاکٹر جمیل عباسی، ڈاکٹر ظہیر عالم، ڈاکٹر افنان اختر، ڈاکٹر آصف قیصرانی، ڈاکٹر جلیل خان، ڈاکٹر وقاص نواز، ڈاکٹر کوثر جبار، ڈاکٹر احمد خٹک اور ڈاکٹر صائمہ سعید فاروقی نے کہا کہ عمران خان ہی پاکستان کی سالیمت کی ضمانت ہیں۔