ینگ لیڈر ایوارڈ  پاکستانی سائنسدان یار جان کے نام

0
102

 

کیچ (پاکستان نیوز) پاکستان کے خلائی سائنسدان ڈاکٹر یار جان عبد الصمد نے ینگ لیڈر ایوارڈ 2020 اپنے نام کرلیا۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کے گاو¿ں بلیدہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یارجان کیمبرج یونیورسٹی میں کام کرنیوالے پہلے پاکستانی خلائی سائنسدان ہیں جنہیں ینگ پروفیشنلز سوسائٹی یوکے کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر یارجان کو یہ اعزاز خلائی سائنسی میدان میں غیر معمولی تحقیقی خدمات سرانجام دینے پردیاگیا۔ڈاکٹر یار جان کیمبرج یونیورسٹی میں گریفین سنٹر میں سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچنگ فیلو ہیں۔وہ اس وقت سپیس ایپلی کیشن کیلئے استعمال کی جانیوالی لوپ ہیٹ پائپس کٹ تحقیقی منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here