دیوان ایونیو کی رونقیں بحال ہونے لگیں

0
385

بیشتر اسٹورز بمعہ بوتیکس، بیوٹی پارلرز، موبائل فونز و دیگر اشیاءو مصنوعات کی سرگرمیاں جاری
انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر علمدرآمد کی مربوط نگرانی

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو لینڈ میں واقع امریکہ کے سب سے زیادہ فعال و بڑے دیسی ایشیائی مصنوعات کے مرکز دیوان ایونیو کی رونقیں جو Covid 19 کے باعث مفقود ہو گئی تھیں بحال ہونا شروع ہو گئیں ۔کورونا کی تیزی اور ہولناکیوں کے باعث گزشتہ تین ماہ سے جاری پابندیوں کے باعث ریاستی و شہری انتظامیہ کے احکامات پر تمام سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں صرف گروسری و ادویات کے کاروبار کھلے ہوئے تھے جبکہ ریسٹورنٹس کو کیری آﺅٹ کی اجازت تھی۔ اس وجہ سے ہمہ وقت پررونق رہنے والا دیوان ایونیو سناٹوں کا تاثر پیش کرتا تھا۔ اب انتظامیہ کی جانب سے محدود اجازت کے بعد بیشتر کاروبار کھل گئے ہیں۔ بیوٹی پارلرز، بوتیکس، موبائل فون و دیگر اشیا و مصنوعات کی دکانوں پر صارفین کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے تاہم کاروباری افراد و کسٹمرز کو پابند کیا ہے کہ وہ Covid 19 سے بچاﺅ کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں گے۔ واضح رہے کہ دیوان ایونیو ریاست الی نائے کے علاوہ دیگر ریاستوں سے خریداروں کی بہت بڑی تعداد آتی ہے۔ دیوان ایونیو کی طرح ریاست کے دیگر شہروں میں بھی کاروباری و تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here