ماسکو(پاکستان نیوز) روس کے صدر پوتن نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کی ویکسین تیار کرلی جو ملکی محکمہ صحت کی رجسٹریشن کے بعد استعمال کے لئے دستیاب ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر نے انکشاف کیا ہے کہ گمالیہ نیشنل ریسرچ سینٹر میں تیار کی گئی کورنا وائرس کی پہلی ویکسین کو ملک کے محکمہ صحت سے رجسٹریشن بھی مل گئی جس کے بعد اسے ملک میں استعمال کیا جاسکے گا۔ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کرتے ہوئے روس کے صدر نے مزید کہا ویکسین کے پہلے ٹیکے میری بیٹیوں کو لگائے گئے جس سے ا±ن میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعت پیدا ہوئی جبکہ دیگر رضاکاروں میں بھی ٹرائل کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، کامیاب ٹرائل اور مقررہ معیار پر پورا اترنے کے بعد ویکسین کی رجسٹریشن کرلی گئی۔روسی نائب وزیر صحت نے کہا ہے کہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے انسانوں پر تینوں کلینیکل ٹرائلز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں اور اب اسے کل مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔