فلپائنی باکسر نے ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

0
165

لاس ویگاس(پاکستان نیوز) شہرہ آفاق فلپائنی باکسر مینی پاکیو ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے ڈبلیو بی اے سپر چیمپئن کیتھ تھورمان کو شکست دے کر باکسنگ کی تاریخ میں عمر رسیدہ ویلٹر ویٹ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ لاس ویگاس، امریکا میں منعقدہ ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ فائٹ میں مینی پاکیو اور تھورمان کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم پاکیو آخر دم تک ڈٹے رہے اور انہوں نے حریف باکسر کو پوائنٹس پر زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے ساتھ ساتھ وہ 40برس کی عمر میں ٹائٹل جیتنے والے عمر رسیدہ باکسر بھی بن گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here