بروسٹ ایکسپریس کے عابد علی کی دعوت پر میئر نائلز Andrew Przybyloکی خصوصی آمد

0
161

 

مارٹن گرو برانچ میں میئر نائلز کے علاوہ میرا پاکستان کے آصف ملک، پاکستان نیوز کے رانا جاوید، پاکستان سے اائے ہوئے ابن رضوی و دیگر کی شرکت
دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ¿ خیال، میئر اینڈریو کی نائلز میں بروسٹ ایکسپریس کے آغاز کی تجویز
شکاگو(پاکستان نیوز) ریاست الی نائے میں حلال بروسٹ و دیگر چکن مصنوعات کے معروف آﺅٹ لیٹ بروسٹ ایکسپریس کے روح رواں عابد علی نے نائلز شہر کے میئر Andrew Przybylo کیلئے دعوت کا اہتمام کیا، اتوار یکم مارچ کو بروسٹ ایکسپریس کی مارٹن گروو میں ہونےوالی اس غیر رسمی ملاقات میں میئر نائلز کے علاوہ کمیونٹی کے ثروت صدیقی، میرا پاکستان ہیریٹیج فیسٹیول کے صدر آصف ملک، پاکستان سے آئے ہوئے سیاسی رہنما ابن علی، پاکستان نیوز کے بیورو چیف رانا جاوید کے علاوہ دیگر اہم کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی دوران ملاقات مہمانوں کی بروسٹ ایکسپریس کے فاسٹ فوڈز اور مشروبات سے تواضع کے علاوہ باہمی امور کے معاملات، شہری امور میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر میئر اینڈریو نے بروسٹ ایکسپریس کی مصنوعات و سروسز کی تعریف کرتے ہوئے عابد علی کو نائیلز میں شاخ کے قیام کی پیشکش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، عابد علی نے پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نائلز میں شاخ کے قیام کیلئے ہر ممکن کوشش کا وعدہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here