مہنگائی بڑا مسئلہ:34 فیصد پاکستانیوں کی رائے

0
124

 

 

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا جس کے مطابق 34 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔ آئی پی ایس او ایس پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق 22 فیصد پاکستانیوں نے بیروزگاری اور 14 فیصد پاکستانیوں نے غربت میں اضافے کو پاکستان کے اہم مسائل کی فہرست میں شمار کیا ہے۔ سروے میں چاروں صوبوں سے بھی عوام نے مہنگائی کی دہائی دی، سندھ سے 32 فیصد، پنجاب سے 35 فیصد، خیبرپختونخوا سے 40 فیصد جب کہ بلوچستان سے 35 فیصد نے مہنگائی کو پاکستان کا نمبر ون مسئلہ کہا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here