اسلام آباد (پاکستان نیوز) 95 فیصد پاکستانی ملکی حالات کے باعث بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں، صرف پانچ فیصد کو روزگار محفوظ ہونے کا یقین ہے،اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے، سروے میں گزشتہ ایک سال میں بے روزگار ہونے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے، 63 فیصد شہریوں نے خود کی یا کسی جاننے والے کی نوکری ختم ہونے کا بتایا، 99 فیصد نے روزمرہ استعمال کی اشیا کی خریداری میں مشکل ہونے جبکہ 99 فیصد نے ہی گھر یا گاڑی جیسی خریداری کے بارے میں پراعتماد نہ ہونے کا کہا۔ 96 فیصد پاکستانی مستقبل میں مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے بچت اور سرمایہ کاری کی سکت نہ ہونے کا اظہار کرتے نظر آئے۔