نسلی تعصب پر ویسٹ انڈین سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ کی آنکھیں بھی نم

0
148

انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل والدین کے ساتھ ہونے والے سلوک کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے

ساو¿تھمپٹن( پاکستان نیوز) ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر بات کرتے ہوئے اپنے والدین کے ساتھ ہونے والے واقعے پر آبدیدہ ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کے 66 سالہ لیجنڈ کھلاڑی ساو¿تھمپٹن میں ہونے والے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے قبل عالمی سطح پر نسلی تعصب کے خلاف جدو جہد” بلیک لائیوز میٹر“ پر نجی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ اس لمحے انہیں کیسا لگا تھا تو ان کی آواز ٹوٹنے لگی۔انہوں نے کہا کہ سچ کہوں تو یہ جذباتی لمحہ اس لیے پیش آیا کیونکہ میں اپنے والدین کے بارے میں سوچنے لگا تھا۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ کے گھر والوں نے ہم سے بات کرنا اس لیے چھوڑ دی تھی کہ ان کا شوہر بہت سیاہ تھا۔انہوں نے اپنے آنکھوں سے آنسو پوچھتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ان پر کیا گزری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے تبدیلی کا۔انہوں نے ایک بار پھر سیاہ تاریخ کے بارے میں بہتر تعلیم کیلئے زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ لوگ ٹھیک سے سمجھیں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ دوسرے بھی انسان ہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here