کورونا وائرس ، ٹرمپ کیخلاف نائن الیون طرز کی تحقیقاتی کمیٹی قائم

0
181

نیویارک (پاکستان نیوز) سپیکر نینسی پلوسی نے کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات میں سستی دکھانے پر صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کرنے کے لیے نئی کمیٹی قائم کر دی ہے ، نینسی پلوسی نے ٹیلی کانفرنس کے دوران رپورٹرز سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نائن الیون کمیشن کی طرز پر کمیٹی بنانے جا رہے ہیں جوکہ جائزہ لے گی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے وائرس کی روک تھام کے حوالے سے درست اقدامات اٹھائے تھے یا نہیں ، کمیٹی یہ بھی جائزہ لے گی کہ کروڑوں ڈالر کے عوامی ٹیکس کو درست سمت میں انویسٹ کیا گیا یا کہ صرف باتوں پر ہی اکتفا کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے سپیکر نینسی پلوسی کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے ٹرمپ کےخلاف مواخذے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے اعلان کو Witch Hunt قرار دے دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ امریکی عوام اور حکومت اس وقت اہم دشمن کورونا کیخلاف جنگ کر رہی ہے اور اس موقع پر سیاست کرنا بالکل نامناسب اور احمقانہ حرکت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، اس موقع پر صدر ٹرمپ نے لوگوں کو ماسک کی اہمیت کے بارے میں بتایا کہ ماسک کورونا وائرس کے خلاف اہم ہتھیار ہے جس کو ہمیں ہر صورت استعمال کرنا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here