میئر بلاسیو شہر کی پانچ بوروز میں تنخواہوں کے غیر مساوی فرق کو ختم نہیں کر سکے ہیں
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں ، انھوںنے انتخابات کے موقع پر شہر کی پانچ بوروز میں تنخواہوں کے غیر مساوی فرق کو ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جوکہ ابھی تک اسی حالت میں برقرار ہے ،شہریوں کی اکثریت کورونا وبا سے متاثر ہونے کے بعد بے روزگاری سے دوچار ہے ، اس دوران شہر کے پانچ بوروز کی تنخواہوں میں امتیازی فرق سمجھ سے بالاتر ہے ، ڈی بلاسیو نے اپنے وعدے کو پورا کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں ۔