نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں مسلمانوں کے حقوق کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم کونسل آن مسلم امریکن ریلیشن کیئر اور پاکستان نیوز نے صدر بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں جارحیت کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیں اور اس کی مذمت کریں۔5 اپریل کو، اسرائیلی افواج نے مقدس مقام پر دھاوا بولا، فلسطینی نمازیوں پر سٹن گرنیڈ اور آنسو گیس برسائے جو رمضان کی خصوصی نماز ادا کر رہے تھے۔ سینکڑوں نمازیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے بڑھتے ہوئے حملے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ فلسطینی انسانی حقوق سے کئی دہائیوں کی بے حسی نے اسرائیل کے جبر کو مزید تقویت دی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہماری قوم اور عالمی برادری اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات اور پالیسیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔امریکہ اور عالمی برادری کو اسرائیلی نسل پرستی کا شکار فلسطینیوں کا اسی طرح دفاع کرنا چاہئے جس طرح وہ روس کے حملوں سے یوکرائن کے لوگوں کا دفاع کرتا ہے۔