مودی سرکار کا نیا کارنامہ، بھارت کرپشن میں ایشیا ئی ممالک کا ”سردار“ قرار

0
128

 

نئی دہلی(پاکستان نیوز) کبھی اقلیتوں پرمظالم توکبھی مسلم دشمنی، مودی سرکار نے ایک اور کالک بھارت کے چہرے پرمل دی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے کرپشن میں ایشیا کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور گلوبل سوسائٹی کے کرپشن سروے کے مطابق ایشیا ریجن میں بھارت میں کرپشن کی شرح 39 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ46 فیصد بھارتی پبلک سروسز کے حصول کے لئے اپنا ”کنکشن“ استعمال کرتے ہیں۔یعنی رشوت دے کر اپناکام چلاتے ہیں۔ گلوبل کرپشن بیرو میٹر نامی سروے میں ایشیا کے 17 ممالک کے 20ہزار افراد نے حصہ لیا۔سروے میں پولیس، عدالتوں سرکاری ہسپتال ،شناختی دستاویزات کے حصول اور یوٹیلیٹیزکے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ 42 فیصد بھارتیوں نے پولیس کو رشوت دینے کا اعتراف کرلیا۔شناختی اور دیگر سرکاری دستاویزات حاصل کرنے والے بھارتیوں میں 41 فیصد نے رشوت دی۔سرکاری دستاویزات کے لئے 42 اور عدالتی امور میں 39 فیصد نے رشوت دے کر کام نکالا،نریندری مودی کے دور اقتدار میں آتے ہی کرپشن بھارت کے کونے کونے پر راج کر رہی ہے۔جنوری میں ہونیوالے سروے میں بدعنوانی میں بھارت کا 80واں نمبرتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here