واشنگٹن(پاکستان نیوز) جلسہ ناکام کیوں ہوا؟ صدر ٹرمپ اپنی ٹیم پر ناراض ہو گئے ،امریکا میں صدر ٹرمپ کی تازہ انتخابی ریلی پر تنقید جاری ہے۔ ٹلسا اوکلاہوما میں ہفتے کو ہونے والے جلسے میں شرکا کی تعداد کم دیکھنے میں آئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین ماہ میں صدر ٹرمپ کی یہ پہلی بڑی انتخابی ریلی تھی۔ مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ کی تقریر میں نہ کورونا وبا سے متعلق کوئی اہم بات تھی اور نہ ہی امریکا میں نسلی امتیاز پر بڑھتی ہوئی بے چینی پر۔ دونوں ہی معاملات پر انہوں نے کوئی قابل ذکر بات نہیں کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس جلسے میں خالی کرسیوں اور لوگوں کی کم شرکت پر صدر ٹرمپ نے اپنی ٹیم پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔