واشنگٹن (پاکستان نیوز)انٹرنل ریونیو سروس نے کرونا وبا کے دوران مالی امداد سے محروم رہ جانے والے ایک ملین ٹیکس دہندگان کیلئے 2.4ارب ڈالر مختص کر دیئے ہیں جس کے دوران فی کس 1400ڈالر تقسیم کیے جائیں گے ، آئی آر ایس کے مطابق یہ رقم ان افراد کے لیے مختص کی گئی ہے جنھوں نے کرونا وبا کے دوران حکومت سے امداد کا تقاضا نہیں کیا تھا ، آئی آر ایس نے ایسے ٹیکس دہندگان کے اعدادو شمار جمع کرنے کے بعد رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایک فرد کو زیادہ سے زیادہ 1400ڈالر منتقل کیے جا رہے ہیں ، 2021 کے دوران جن افراد نے ٹیکس ریٹرن اور کلیم جمع نہیں کرایا وہ اب بھی ٹیکس ریٹرن جمع کروا کر اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ، امدادی رقوم بینک اکائونٹ میں منتقل کی جائیں گی یا پھر بذریعہ چیک بھی ادائیگی کی جائے گی ۔