جارج فلوئڈ کے اہلخانہ کیطرف سے پولیس کےخلاف مقدمہ دائر

0
168

واشنگٹن (پاکستان نیوز) چند ماہ قبل سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاک ہونےوالے افریقی جارج فلوئڈ کے رشتے داروں نے مینیاپولیس اور اس کے چار سابق پولیس افسران کےخلاف سرکاری طور پر غیر قانونی قتل کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق مقدمے میں مذکورہ فریقین پر بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا الزام عائد کیا گیا ۔ مینیاپولیس شہری انتظامیہ پر الزام ہے کہ اس نے پولیس کو ایک ایسا کلچر فراہم کیا جس میں پولیس کو نسل پرستی اور غیر معمولی تشدد کرنے کا استثنا حاصل ہے۔ جارج فلوئڈ کے خاندانی وکیل نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے ایک ایسی مثال قائم کی جانی چاہیے، جس سے اقلیتوں کو غیر قانونی طور پر قتل کرنے پر پولیس افسران کو دیگر سزا کےساتھ ساتھ مالی معاوضہ ادا کرنے کا باپند بنایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here