قانونی تارکینِ وطن کے امریکہ داخلے پر 60 روز کی پابندی عائد

0
145

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نقل مکانی کر کے امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے خواہش مند افراد پر ساٹھ روز کی پابندی عائد کر دی ہے۔ منگل کے روز وائٹ ہاو¿س میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، صدر کا کہنا تھا کہ امیگریشن پر عائد کردہ نئی پابندی کا اطلاق صرف ا±ن افراد پر ہوگا جو امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کےلئے گرین کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے امریکیوں کو دوبارہ ملازمت حاصل کرنے کے سلسلے میں تحفظ فراہم کرنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس پابندی کو وہ ایک انتظامی حکم نامے کے ذریعے نافذ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس پر وہ امکانی طور پر بدھ کے روز دستخط کریں گے۔ تاہم، ا±ن کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا اطلاق ا±ن افراد پر نہیں ہو گا جو امریکہ میں عارضی داخلے کے خواہشمند ہیں، اور اس پر ساٹھ روز گزرنے کے بعد نظر ثانی کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے امریکیوں کیلئے یہ بات انتہائی غیر منصفانہ ہوگی کہ نئی لیبر فورس ملک میں آکر ا±ن کی متبادل بن جائے اور ان کی ملازمتوں پر قابض ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے امریکی کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہو گا۔ تاہم، انھوں نے کہا کہ ان کے حکم نامے میں کچھ استثنیٰ ہوگا، اور وہ اس میں مزید ساٹھ روز کی یا اس سے زیادہ مدت کی توسیع کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here