پاک سری لنکا سیریز کاشیڈول جاری

0
507

لاہور(پاکستان نیوز) پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے پر اتفاق کر لیا ہے اور رواں سال پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کرے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اکتوبر میں کھیلی جانی تھی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کے بعد 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز دسمبر میں منعقد ہونی تھی۔تاہم پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اب اس شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے پہلے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیسٹ میچ دسمبر میں منعقد ہوں گے ۔پاکستان کے لیے خوش آئند امر یہ ہے کہ یہ ون ڈے اور ٹی20 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے ۔نئے شیڈول کے مطابق کراچی تین ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد لاہور میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کے میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے جانے تھے البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو یہ میچز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔ حال ہی میںسری لنکن حکام نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا اور اس کی جگہ دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے اور ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔سری لنکا 25ستمبر کو کراچی پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 27 ستمبر کو پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا ون ڈے میچ 29ستمبر اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ۔اس کے بعد لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 5، 7 اور 9اکتوبر کو تین ٹی20 میچوں کی میزبانی کرے گا اور 10اکتوبر کو سری لنکن ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی۔دونوں ملکوں نے کامیابی مذاکرات کے بعد ٹیسٹ میچز کے دسمبر میں انعقاد پر اتفاق کیا ہے جس کے مقام کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا البتہ یہ ٹیسٹ میچز ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here