پیپلزپارٹی شکاگو کے رہنماﺅں کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام

0
687

 

قائد عوام کو اقتدار سے محروم کرنے اور عدالتی قتل کا ارتکاب بین الاقوامی سازش تھی، آصف ملک
بھٹو اور بینظیر کے منشور سے انحراف کر کے پیپلزپارٹی محض اندرون سندھ کی پارٹی رہ گئی،ر انا جاوید

شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی¿ چیئرمین اور پاکستان کے سابق وزیراعظم، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی پر پاکستان پیپلزپارٹی شکاگو کے رہنماﺅں نے شہید قائد عوام کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و دعائے مغفرت کا اہتمام کیا، کرونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث محدود افراد نے شرکت کی اور دعا و قرآن خوانی کے علاوہ شہید بھٹو سے اظہار عقیدت کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آصف ملک نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے محبوب ترین قائد، ملک کو متفقہ آئین دینے والے، بھارت سے 90,000 قیدیوں کو رہائی دلانے والے، اسلامی اتحاد کے داعی اور پاکستان کی نیو کلیائی صلاحیت کے حصول کا آغاز کرنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ایک بین الاقوامی سازش کے تحت، آمر ضیاءالحق کے ہاتھوں کرایا گیا، شہید بھٹو کے بعد سے اب تک پاکستان مسلسل بحرانوں کی زد میں ہے اور عالمی قوتوں اور مالی اداروں کی غلامی سے باہر نہیں نکل سکا۔ رانا جاوید نے پیپلزپارٹی کی عوامی مقبولیت اور شہید بھٹو و بینظیر بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں و کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کی مقبول ترین عوامی جماعت بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے اور منشور سے روگردانی کے باعث سُکڑ کر اندرون سندھ کی علاقائی پارٹی بن گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here