Covid-19 سے بچاﺅ کیلئے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر عمل اور گھروں میں رہنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،ا ٓلڈر مین ڈیبرا سلور اسٹین
شکاگو(پاکستان نیوز) ریاست الی نائے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شکاگو کے علاقے ویسٹ رج میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زپ کوڈ 60645 میں متاثرین کی تعداد 225ہے جبکہ 60625 میں یہ تعداد 216 اور 60659 میں 109ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ رِج کا علاقہ بیشتر تارکین وطن، مہاجرین کی آبادی پر مشتمل ہے جبکہ امریکہ کی سب سے بڑی دیسی مارکیٹ دیوان ایونیو بھی یہیں موجود ہے جہاں اگرچہ کاروباری سرگرمیاں حالات کی وجہ سے بند ہیں تاہم یہاں واقع گروسری اسٹورز، میڈیکل اسٹورز وغیرہ آپریشنل ہیں جبکہ ریسٹورنٹس کیری آﺅٹ کا بزنس کر رہے ہیں۔د ریں اثناءملٹی اسٹوری رہائش کے باعث لوگوں میں رابطہ بھی بن جاتا ہے ویسٹ رِج کا علاقہ وارڈ 50 کا حصہ ہے۔ وارڈ 50 کی آلڈر مین ڈیبرا سلور اسٹین نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس صورتحال کو سنگین قرار دیا ہے اور کرونا کی ہولناکیوں و اثرات سے تحفظ کیلئے کمیونٹی سے محکمہ¿ صحت کی تدبیری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے اور زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہنے پر زور دیا ہے۔