پیٹرولیم کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

0
16

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پیٹرولیم کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں کے وفد نے ملاقات میں پاکستان میں آئندہ 3 سال میں 5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔ ملکی وغیرملکی پیٹرولیم،گیس کی تلاش،پیداواری شعبے سے تعلق رکھنے والے وفد نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سرمایہ کاروں کے وفد نے کہا کہ آپ پہلے وزیراعظم ہیں جو سنجیدگی سے اس شعبے پر توجہ دے رہے ہیں، مشاورتی عمل کاحصہ بنانے اور مسائل سننے،ان کاحل ڈھونڈنے پر وزیراعظم شہبازشریف کے مشکور ہیں۔ شرکا کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ آئندہ 3 سالوں میں پیٹرولیم، گیس کی تلاش کیلئے 240جگہ کھدائی کی جائے گی، وزیراعظم نے پیٹرولیم، گیس کی تلاش وپیداواری کمپنیوں کوآف شور ذخائر ڈھونڈنے کی دعوت دیدی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان تیل اورگیس کی درآمدپرہرسال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، پاکستان میں مقامی سطح پر تیل،گیس کیذخائر کی تلاش اولین ترجیح ہے، مقامی ذخائرکی پیداوار سے پاکستان کاقیمتی زرمبادلہ بچے گا۔ مقامی ذخائر سے عام آدمی کیلئے ایندھن اورگیس سستے ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پٹرولیم ریفائنریز کے شعبیکی ترقی اور اس میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے کمیٹی نے ریفائنری پالیسی 2023 کی معیاد میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے کمیٹی اجلاس میں آئل ریفائزیرز کو اعتماد میں لے کر ترجیحی بنیاد پر اپ گریڈیشن کیلئے جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here