بروکلین پولیس سٹیشن میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس ،خیر سگالی کیلئے دعائیں

0
195

انسانیت اور پولیس کی بقا کے لیے اجتماعی دعائیں ، پولیس اور عوام ایک دوسرے کے محافظ ہیں: آیت اللہ ڈاکٹرسخاوت حسین سندرالوی

نیویارک (پاکستان نیوز ) نیویارک کے علاقے بروکلین کے 70پریسنٹ (پولیس سٹیشن ) میں انٹر فیتھ (بین العقائد میٹنگ)ہوئی جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات و عمائدین نے شرکت کی۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندگی المہدی سنٹر بروکلین (نیویارک ) کے آیت اللہ ڈاکٹرسخاوت حسین سندرالوی نے کی جبکہ اس میٹنگ میں مسیحی برادری کے پادری اور یہودی برادری کے ریبائی سمیت دیگر مذہبی عمائدین شریک ہوئے۔امریکی شہر منیا پولس میں سیاہ فام شخص جارج فلوئڈ کی پولیس کی حراست کے دوران ہونیوالی موت کی وجہ سے امریکہ بھر میں احتجاج اور ہنگاموں کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ تاحال جاری ہے۔ اس تناظر میں مذکورہ انٹر فیتھ میٹنگ کو نہات اہم قراردیا گیا۔ میٹنگ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرسخاوت حسین سندرالوی کا کہنا تھا کہ انسانیت کی حفاظت اور بقائ کے لئے سب نے مل کر دعائے خیر کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام ایک دوسرے کے محافظ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے حالات بالکل ٹھیک ہو جائیںگے ، صبر و تحمل کی ضرورت کی ہے ، حکومت کو چاہئیے کہ مدبرانہ اقدام کرے، مظاہرین کو چاہئے کہ حدود کو نہ پھلانگیں ، پولیس کو چاہے کہ معاملہ فہمی سے کام لیں۔آیت الہ ڈاکٹرسخاوت حسین سندرالوی نے کہا کہ ہم 70پریسنٹ کے دو پولیس آفیسرز کہ جو ہنگاموں کے دوران شر پسندوں کے حملوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے ، کی مکمل صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں۔ہم امن ، انصاف کی بالا دستی اور خیر و بھلائی کےلئے دعا گو ہیں۔مذکورہ میٹنگ کے آغاز سے قبل ڈاکٹرسخاوت حسین سندرالوی نے قرآن مجید کی تلاوت کی سعادت بھی حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here