شکاگو:امریکی خاتون کے پھیپھڑوں کا کامیاب ڈبل ٹرانسپلانٹ

0
174

شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو کے نارتھ ویسٹرن میموریل ہسپتال میں زیرعلاج خاتون کی حالت بہتر ہو رہی ہے جس کے کوروناوائرس کی وجہ سے پھیپھڑے بیکار ہوگئے تھے اور اس کا پھیپھڑوں کا ڈبل ٹرانسپلانٹ کرنا پڑا تھا۔کہا جارہا ہے امریکہ میں کووڈ19کے کسی بھی مریض کا یہ اس طرح کا پہلا آپریشن ہے۔ڈاکٹر انکٹ بھارت نے بتایا اگر اس خاتون کا آپریشن نہ کیا جاتا تو وہ زندہ نہ رہتی۔یہ مریضہ جو وائرس کے حملے سے پہلے بالکل تندرست تھی چھ ہفتے وینٹی لیٹر پر رہی۔اس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا۔ٹرانسپلانٹ سے پہلے اس کے جسم سے وائرس ختم کرنا بہت ضروری تھا اور اس میں پانچ ہفتے لگے۔اس دوران اسے کوما سے جگانا بہت خطرناک ثابت ہوسکتا تھا۔ڈاکٹر کہتے ہیں اس سے ان مریضوں کیلئے امید پیدا ہوگی جن کے پھیپھڑے کووڈ19کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here