انٹرنیشنل قوانین میں رکاوٹیں حائل کرنیوالا ملک ؟

0
50

بیجنگ(پاکستان نیوز) چین نے امریکہ کو بین الاقوامی قواعد و ضوابط میں سب سے زیادہ رکاوٹیں حائل کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کاامریکہ دیگر ممالک پر اپنی بالادستی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے چین پر قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کو نئی شکل دینے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نیگزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران امریکی عہدیدار کی طرف سے چین پر تنقید کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی قواعد و ضوابط میں سب سے زیادہ خلل ڈالنے والا ملک ہے۔ بین الاقوامی معاملات میں بالادستی اس کے نقطہ نظر کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نہیں بلکہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتا اور روندتا ہے۔ ترجمان نے عراق، شام اور افغانستان میں امریکی فوج کی جانب سے تشدد ،دبائو، لوٹ مار اور استحصال کے لیے پابندیوں کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی تقسیم پیدا کر رہی ہے اور پوری دنیا میں تصادم کو ہوا دے رہی ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ یوکرین میں امریکی مداخلت اس بات کی عکاسی ہے کہ امریکا دنیا کے لیے امن کا محافظ ہونے کی بجائے مشکلات پیدا کرنے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے یوکرین کو دوسرے ممالک سے زیادہ ہتھیاروں فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کے لیے حیران کن بات ہے کہ کیا امریکہ دنیا کو یہ بتانے کے قابل ہے کہ وہ امن چاہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here