لاہور(پاکستان نیوز) عمران خان لیڈر ہیں ڈیلر نہیں جو لندن بھاگ جائیں، شعیب شاہین، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان لیڈر ہیں ڈیلر نہیں جو لندن یا دبئی بھاگ جائیں۔ شعیب شاہین نے کہا کہ ایک ادارے دوسرے کی حدود میں مداخلت کرتا ہے تو مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ زبردست ہے عمل درآمد ہو تو تاریخ کا رخ بدل جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہی کو رہائی ملتی ہے تو دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی لیڈر ہیں ڈیلر نہیں کہ لندن یا دبئی بھاگ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کروائیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں، یہ پی ٹی آئی سے ڈرے ہوئے ہیں اس لیے الیکشن میں تاخیر کر رہے ہیں