امریکہ میں مہنگائی میںشدید اضافہ

0
15

نیویارک (پاکستان نیوز)ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث مہنگائی کی شرح میں غیر معمولی اضافے نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کا اعتماد ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ امریکہ میں مارچ کے مہینے کے دوران اشیائے خوردونوش اور خدمات کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی یہ شرح 3.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ 2 برسوں میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ اس معاشی بحران کی بنیادی وجہ ایران کے ساتھ جاری تنازع ہے جس کے باعث آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ہوئی ہے جہاں سے دنیا کی تیل اور گیس کی سپلائی کا 20 فیصد حصہ گزرتا ہے۔ اس کشیدگی کے نتیجے میں مارچ کے دوران توانائی کے نرخوں میں 10.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پیٹرول کی قیمتیں 21.2 فیصد تک بڑھ گئیں جو کل مہنگائی میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بنی ہیں۔ اسی طرح فضائی سفر کے کرایوں میں بھی سالانہ بنیادوں پر 14.9 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف مشی گن کے سروے کے مطابق صارفین کے اعتماد میں 10.7 فیصد کی ریکارڈ کمی آئی ہے اور عام شہری اس معاشی ابتری کا ذمہ دار براہ راست ایران کے ساتھ جاری تنازع کو قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب معاشی پیداوار یعنی جی ڈی پی کے اعداد و شمار بھی مایوس کن ہیں جہاں 2025 کی آخری سہ ماہی کی شرح نمو کو 1.4 فیصد سے کم کر کے صرف 0.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان حالات میں مرکزی بینک کے لیے شرح سود کے حوالے سے فیصلے کرنا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ روزگار کی منڈی کو متاثر کر سکتا ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here