مسلم فیونرل سروس نے سٹیفرڈ کائونٹی کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا

0
625

ورجینیا (پاکستان نیوز) آل مسلم ایسو سی ایشن آف امریکہ نے سٹیفرڈ کائونٹی کے خلاف 500 ہزار ڈالر کا ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا ہے ، آل مسلم ایسو سی ایشن آف امریکہ کی تنظیم کائونٹی کی مسلم کمیونٹی کو انتہائی کم قیمت پر مذہبی عقائد کے مطابق میتوں کو دفنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے لیکن سٹیفرڈ کائونٹی کی جانب سے مسلم تنظیم کو قبرستان میں مزید میتوں کے دفنانے پر پابندی عائد کرنے کے بعد تنظیم نے مقامی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا ، عدالت نے فیصلہ مسلم آرگنائزیشن کے حق میں دیتے ہوئے سٹیفرڈ کائونٹی کو جرمانے کے طور پر 5 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرنے کے ساتھ میتوں کو اسلامی عقائد کے مطابق دفنانے کی اجازت دینے کا حکم دے دیا ہے ۔ اسلامی تنظیم کے رکن مصدق چغتائی کا کہنا ہے کہ ہماری عدالت میں اپیل بالکل حق بجانب تھی اور اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی دی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here