32لاکھ ملازمین بیروزگاری الائونس سے محروم

0
754

نیویارک (پاکستان نیوز)بے روزگاری کی شرح میں ہفتہ وار کمی کے باوجود 32 لاکھ کے قریب ورکرز بے روزگاری الائونس سے محروم رہیں گے ، مقامی سروے کے مطابق اس وقت امریکہ میں 20 لاکھ کے قریب ملازمین نے بے روزگاری الائونس نہ ملنے پر نئی ملازمت کرنے سے انکار کر دیا ہے ، نیویارک کے نئے میئر کو 5.4 بلین ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ڈی بلاسیو کی جانب سے اس میں مزید 300 ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتہ قبل سے اب تک بے روزگار افراد کی تعداد میں ایک لاکھ چھبیس ہزار تک کمی آئی ہے ،جبکہ 2020 کے بعد سے کرونا وبا سے اب تک بے روزگار ہونے والے افراد کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ 2019 کے بعد سے ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد میں اوسط دو لاکھ کے قریب اضافہ ہو رہا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here