نیویارک (پاکستان نیوز) مسلم ایتھلیٹ ٹرینر کو فلسطین سے حمایت کے جذبات پرسکول سے نکال دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق اریون سکول کی انتظامیہ نے مسلم ایتھلیٹکس ٹرینر کو اس وجہ سے سکول سے نکال دیا کیونکہ وہ فلسطینیوں کے درد کا احساس کرتی تھی، سکول انتظامیہ کے ایک رکن نے شکایت لگائی تھی کہ ناتیلی عبدالحوا نے سوش میڈیا پر فلسطینیوں سے حمایت کا اعلان کیا ہے ، قانونی پروفیسر سحر عزیز نے بتایا کہ امریکہ جیسے اعلیٰ اقدار کے معاشرے میں اس طرح کے سلوک افسوسناک ہے ۔ لا پروفیسر نے بتایا کہ نٹالی ابولہوا جانتی تھیں کہ وہ ایتھلیٹکس میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں۔ اس نے اپنے ہائی اسکول اور کالج کے سالوں کو تعریفیں حاصل کرنے اور ایک انتہائی مطلوب امیدوار بننے کے لیے وقف کر دیا ایسی کوئی پیشکش نہیں تھی جو اسے ملازمت کے لیے انٹرویو کے بعد نہ ملی ہو۔صرف ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ایسا کیاجانا افسوسناک ہے ، وہ اس کے خلاف قانون کا راستہ اپنائیں گی۔