کنیکٹی کٹ سے دو بھارتی طلبا کی نعشیں برآمد ،پولیس مصروف تفتیش

0
62

کنیکٹی کٹ(پاکستان نیوز) کنیکٹی کٹ میں بھارت سے تعلق رکھنے والے دو طلبا مردہ پائے گئے، پولیس کے مطابق بھارتی طالب علموں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ کنیکٹی کٹ کے ہارٹ فورڈ ٹان میں دو بھارتی طلبا مردہ پائے گئے۔ دونوں بھارتی طلبا اپنے اپارٹمنٹ کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ دونوں ہارٹ فورڈ کی یونیورسٹی آف سیکرڈ ہارٹ سے کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹرز کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق 22 سالہ گٹو دنیش کا تعلق بھارتی ریست تلنگانہ کے واناپارتھی ضلع سے تھا جبکہ 21 سالہ نکیش کا تعلق آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع سے تھا۔ دنیش کے ماموں سائیناتھ نے واناپارتھی میں مقامی رپورٹرز کو بتایا کہ خاندان کے افراد کو کنیکٹی کٹ پولیس سے اطلاع ملی تھی کہ اتوار کی صبح دونوں طالب علم اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ دنیش کے ماموں سائیناتھ نے کہا کہ وہ دونوں ہفتے کی رات کھانے کے بعد اپنے کمرے میں واپس آکرسو گئے تھے۔ اگلی صبح ان کے دوستوں نے انہیں جگانے کی کوشش کی۔ جب ان کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑا اور دونوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس نے دنیش کے والد گٹو وینکنا کو بتایا کہ ان کی موت کاربن مونو آکسائیڈ کے زہر وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ علاقے میں شدید سردی باعث انہوں نے اپنے کمرے میں ہیٹر کا زیادہ استعمال کیا تھا۔ پولیس کے مطابق اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی اور وہ ان کی لاشوں کو جلد از جلد ہندوستان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here