برطانوی الیکشن: پاکستانی نژاد 9سیاسی رہنمارکن پارلیمنٹ منتخب

0
76

لندن(پاکستان نیوز) برطانیہ میں عام انتخابات میں نو پاکستانی نژاد سیاسی رہنماؤں نے کامیابی سمیٹی جن میں سے چھ لیبر پارٹی سے منسلک ہیں۔ لیبر پارٹی کے عمران حسین نے بریڈ فورڈ ایسٹ 14 ہزار 98 ووٹ لیے جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار طلعت سجاول نے 7 ہزار 909 ووٹ حاصل کیے۔ لیبر پارٹی کی ناز شاہ نے بریڈ فورڈ ویسٹ سے 11 ہزار 724 ووٹ لیے جبکہ مخالف امید وار محمد علی اسلام کو 11 ہزار 17 ووٹ ملے۔ یاسمین قریشی نے لیبر کی سیٹ سے چوتھی مرتبہ الیکشن جیتا۔ پاکستانی نژاد یا سمین قریشی نے کوسوو میں اقوام متحدہ کے مشن کے فوجداری قانونی سیکشن کی سربراہی بھی کی ہے اور وہ جوڈیشل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر بھی رہی ہیں۔ لیبر پارٹی کے زبیر احمد نے گلاسگو ساتھ ویسٹ سے 15 ہزار 552 ووٹ لیے مخالف امیدوار ایس این پی کے کرس سٹیفنز کو 12 ہزار 207 ووٹ ملے لیبر رہنما نوشابہ خان 15 ہزار 562 ووٹ لے کر جیت گئیں جبکہ لیبر رہنما روز بینہ امین خان نے ٹوٹنگ سے 29 ہزار 200 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی۔ پاکستانی نژاد شانہ محمود ایک بار پھر کامیاب ہو گئیں، وہ 2010 سے رکن کر پارلیمنٹ منتخب ہوتی آرہی ہیں۔ کوونٹری سے پاکستانی نژاد زہرہ سلطانہ ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئیں اور انہوں نے 20361 ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف کنزرویٹو امیدوار میٹی ہیون 10 ہزار 160 ووٹ لے سکے پاکستانی نژاد ثاقب بھٹی کنزرویٹو پارٹی کی سیٹ پر الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق الیکشن میں خواتین امیدواروں کی بڑی تعداد کامیاب ہوئی، 242 خواتین امیدوار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here