ڈالر 182 روپے سے نیچے چلا گیا

0
430

کراچی(پاکستان نیوز) ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، امریکی کرنسی کی قیمت 182 روپے کی سطح سے نیچے چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے مسلسل تیسرے روز پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت 182.02روپے سے کم ہو کر181.82روپے ہو گئی۔ جبکہ فاریکس رپورٹ کے مطابق 70پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 182.20 روپے سے کم ہو کر 181 روپے اور قیمت فروخت 182.70 روپے سے کم ہو کر 182روپے پر آ گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 195روپے سے کم ہو کر194.50روپے اور قیمت فروخت197 روپے سے کم ہو کر 196.50 روپے ہو گئی جبکہ20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 235.80روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔ واضح رہے کہ ملک میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ بدترین مندی کا شکار ہو گیا تھا، پاکستانی روپیہ کی قدر میں کمی کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قیمت 190 روپے کی سطح کے قریب جا پہنچی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here